Wednesday, 16 October 2019, 07:09:40 am

مزید خبریں

 
ای سی سی کا اجلاس: ٹیکس رعایات کو توسیع دینے کی وزارت بحری امور کی تجویز منظور
June 26, 2019

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جہاز سازی کے شعبے پر موجودہ ٹیکس رعایات کو 2020سے 2030تک توسیع دینے کی وزارت بحری امور کی تجویز کی منظوری دی ہے۔

کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا۔

منظوری کا مقصد میری ٹائم شعبے کو فروغ دینا اور ملک میں جہاز سازی کی معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔

توانائی ڈویژن نے کمیٹی کو بجلی کے شعبے کیلئے نقد اور بغیر نقد تصفیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

کمیٹی نے صنعتی امدادی پیکج اور آزاد کشمیر کے بجلی کے شعبے کی اعانت کو حکومت پاکستان کے بجلی شعبے پر واجب الادا قرضوں میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔