Sunday, 05 July 2020, 07:33:17 pm
طیارہ حادثے کے باعث تباہ ہونیوالی عمارت کی دوبارہ تعمیر کے تمام اخراجات حکومت برداشت کریگی، گورنر سندھ
May 26, 2020

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں طیارہ حادثے کے باعث تباہ ہونیوالی عمارت کی دوبارہ تعمیر کے تمام اخراجات حکومت برداشت کریگی۔

منگل کے روز کراچی میں سول ہسپتال کے برن سنٹر کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نے حادثے میں متاثرہ افراد کے نقصانات کے ازالے کی ہدایت کی ہے۔

گورنر نے کہا کہ ڈی این اے نمونوں کے ذریعے لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔