Friday, 19 April 2024, 01:48:00 pm
وزیرداخلہ کی کراچی طیارہ حادثےکی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی
May 26, 2020

وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کراچی طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج لاہور میں طیارہ حادثے کے شہید پائلٹ سجاد گل کی رہائش گاہ کے دورے کے دوران کیا۔

 وزیرداخلہ نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور شہید کےلئے فاتحہ خوانی کی۔

ادھر ائر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ نے طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

 پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے طیارہ گرنے کی وجوہات کا اندازہ لگانے کےلئے حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق 97 افراد میں سے اکتالیس کی میتیں تدفین کےلئے ان کے رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ باقی میتوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مکانات، گاڑیوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصان کے معاوضے کی غرض سے تخمینہ لگانے کا کام بھی شروع کیاگیا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.