Monday, 13 July 2020, 10:53:01 am
وزیر اطلاعات کا زبید اللہ خان کی شہادت پر تشویش کا اظہار
May 27, 2020

فائل فوٹو

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے وزیرستان میں انفارمیشن گروپ کے افسر زبید اللہ خان کی شہادت پر غم اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اندوہناک سانحے کی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائیں۔