Monday, 13 July 2020, 10:22:16 am
ملک میں گزشتہ 24گھنٹے میں کوروناوائرس سے 30افراد جاں بحق
May 26, 2020

فائل فوٹو

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید ایک ہزار356 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار705ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں20 ہزار654سندھ میں 22ہزار934 خیبرپختونخوا میں8 ہزار80بلوچستان میں تین ہزار468اسلام آباد میں ایک ہزار728گلگت بلتستان میں چھ سو تیس اور آزاد کشمیر میں211مریض ہیں۔

اس وائرس سے اب تک اٹھارہ ہزار314مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ایک روز میں 30 افراد جاں بحق ہوئے جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار197 ہو گئی ہے۔