Thursday, 25 April 2024, 12:06:10 pm
جن علاقوں میں کرونا وائرس میں کمی آ رہی ہے وہاں یہ وبا دوبارہ زور پکڑ سکتی ہے:عالمی ادار صحت
May 26, 2020

File Photo

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جن علاقوں میں کرونا وائرس میں کمی آ رہی ہے وہاں یہ وبا دوبارہ زور پکڑ سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی اقدامات کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر مائیک ریان نے جنیوا میں ایک آن لائن بریفنگ میں کہا کہ جن ممالک میں کرونا وائرس کے مریضوں میں کمی آ رہی ہے اگر انہوں نے اس وباء کے پھیلائو کے خلاف کئے گئے اقدامات میں فوری نرمی کی تو انہیں اس وباء میں دوبارہ تیزی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ادھر عالمی ادارے نے کرونا وائرس کے ممکنہ علاج کے طور پر ملیریا کی دواHydroxy Chloroquine کا تجربہ حفاظتی خدشات کے پیش نظر روک دیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہTedros Adhanomکے مطابق یہ تجربات ان خطرات کے پیش نظر عارضی طور پر معطل کئے گئے ہیں کہ اس دوا سے کرونا وائرس کی وباء کے مریضوں کی زندگیوں کو مزید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.