Friday, 19 April 2024, 06:49:17 pm
براہ راست خالص غیرملکی سرمایہ کاری میں 126فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے:مشیرتجارت
May 26, 2020

تجارت اور سرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داود نے کہاہےکہ موجودہ مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی  نسبت براہ راست خالص غیرملکی سرمایہ کاری میں ایک سو چھبیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 آج  اسلام آبادمیں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں کئی وجوہات کی بنا پر ملک تیزی سے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کررہا ہے۔

 مشیر تجارت نے کہا کہ سرمایہ کاروں کوسہولت دینے اورکاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کو یقینی بنانے کےلئے اصلاحات کی قیادت وزیراعظم خود کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کوروناوائرس نے پاکستان سمیت دنیابھر میں کاروباری سرگرمیوں کو سست کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.