Monday, 13 July 2020, 10:06:00 am
این سی او سی کا کورونا پر قابو پانے کیلئے صوبوں کے کردار میں اضافے پر زور
May 26, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کومنگل کے روز بتایا گیا کہ رہنما اصولوں اور ضابطہ کار پر عمل کے حوالے سے عوام کے غیر تسلی بخش روئیے کے باعث کوروناوائرس کے کیسز میں ممکنہ طور پر اضافے کا خدشہ ہے اجلاس میں کورونا کے موجودہ کیسز سمیت تازہ ترین کیسز اور اموات اور کورونا کے نئے ممکنہ کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کوروناوائرس سے متعلق ضابطہ کار پر عملدرآمد میں عوام کی طرف سے سنجیدگی دیکھنے میں نہیں آئی۔

فورم نے اس عالمگیر وبا پر قابو پانے کیلئے تمام صوبوں پر زور دیا کہ وہ کوروناوائرس سے متعلق ضابطہ کار پر عمل یقینی بنایا جائے۔