Thursday, 28 March 2024, 11:09:39 pm
حکومت اقتصادی استحکام کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے، حماد اظہر
May 26, 2019

فائل فوٹو

ریونیو کے وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی استحکام کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی استحکام کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کیا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی معیشت میں استحکام کیلئے اقدامات کے طور پر سٹیٹ بنک کو مکمل طورپر بااختیار بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بنک قابل اعتماد اور باصلاحیت شخصیت ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ باصلاحیت لوگوں کو بیرون ملک سے پاکستان لائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.