Saturday, 20 April 2024, 07:49:01 am
شیلاجیکسن کاپاکستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانےکی کوششوں کاعزم
May 26, 2018

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی شریک چیئرپرسن شیلاجیکسن لی نے پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کی کوششوں کا عزم ظاہر کیاہے۔واشنگٹن میں پاکستان کے سفارتخانے میں ایک افطار عشائیے میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ سفارتکاری اور دوطرفہ تعاون کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے درمیان روابط مزید گہرے کرنے کیلئے کام کریں گی۔پاکستان کے سفیراعزازاحمدچودھری نے کہاکہ امن ،محبت اور رواداری دنیا کے تمام مذاہب کی روح ہیں۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے مسلمان ،عیسائی، یہودی ،ہندو،بدھ مت اورسکھ مذاہب کے ممتازرہنمائوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پرزوردیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.