Friday, 26 April 2024, 02:12:52 am
کوروناوائرس ریلیف تھنک ٹینک کامستحق خاندانوں میں نقدامدادکی تقسیم کےجاری عمل کاجائزہ
April 26, 2020

وزیراعظم کی ہدایات پر کورونا وائرس سے متعلق پیدا ہونے والے اقتصادی بحران اور خطرات سے نمٹنے کیلئے قائم تھنک ٹینک کااجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں معیشت کی مجموعی طلب ورسد سمیت کم آمدنی والے طبقے اور چھوٹی کمپنیوں کے استحکام کے طریقوں پر غور کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے پالیسی ریٹ پر مزید نظر ثانی سمیت عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔شرکاء نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں نقد امدا کی تقسیم کے جاری عمل کا جائزہ لیا۔اجلاس میں بڑے کاروباری اداروں اور برآمدکنندگان کیلئے امدادی پیکج کی ضرورت اور دائرہ کار سمیت صارفین کے استعمال کی اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح سترہ فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔عبدالحفیظ شیخ نے اجلاس کو قرضوں کی واپسی میں نرمی سے متعلق گروپ بیس کے اجلاس میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.