Tuesday, 02 June 2020, 10:08:07 am
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تیسرے مرحلے کی ادائیگی کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہو گا، ثانیہ
April 26, 2020

سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تیسرے مرحلے کی ادائیگی کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہو گا۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پروگرام میں شفافیت لانے کے لئے احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل شروع کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پروگرام کی تیسری کیٹگری آبادی کے حساب سے گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت تمام صوبوں کا احاطہ کرتی ہے۔