Friday, 29 March 2024, 12:16:48 pm
وزیراعظم کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے، تجزیہ کار
April 26, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری اور تجارتی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے وسیع مواقع موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین افغان امن عمل میں سہولت فراہم کرکے علاقائی امن واستحکام میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر منظور خان آفریدی، مرزا اختیار بیگ، ڈاکٹر نور فاطمہ، ڈاکٹر عالیہ ہاشمی اور ڈاکٹرصبور غیور شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.