Saturday, 20 April 2024, 12:41:18 pm
وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے، صدر
April 26, 2019

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ قوم کو حکومت کودیانتدارانہ اورمخلصانہ کوششو ں کے ذریعے تمام درپیش بحرانوں پرقابوپانے کی مہلت دینی چاہیے۔

وہ گورنرہائوس لاہورمیں گورنرپنجاب محمدسرور اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے تحریک انصاف کے تئیسویں یوم تاسیس کے موقع پر دیئے گئے عشائیے میں اظہارخیال کررہے تھے۔

صدرنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہاکہ اقوام عالم میں پاکستان کے تشخص میں بھی کئی گنابہتری آئی ہے اور پاکستان کے مختلف ملکوں کے ساتھ سفارتی تعلقات پہلے سے کہیں بہترہیں۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ آج ملک کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اوربھارت نے جب کبھی دخل اندازی کی کوشش کی تو ہماری مسلح افواج نے اسے منہ تو جواب دیا۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے گورنرپنجاب محمدسرور نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پرگامزن کردیاہے۔صوبائی وزراء ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اوردیگرعہدیدارعشائیے میں موجودتھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.