Friday, 29 March 2024, 05:44:39 pm
میڈیا کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈاکٹر فردوس
April 26, 2019

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرمیڈیاانڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ایک طویل مدت پالیسی بنائی جائے گی۔

معاو ن خصوصی نے کہاکہ ذرائع ابلاغ کے کارکنوں کی فوری سہولت کے لئے ویج بورڈ کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اوراس کی سمری منظوری کے لئے وزیراعظم کوبھیجی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی سیکیورٹی بہتر بنائی جارہی ہے اورانہیں جلدصحت کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وہ میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے صحافیوں کی تمام تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔اُدھر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت ملک میں فن اورثقافت کے فروغ کے لئے فنکاروں کو تمام سہولتیں اورمواقع فراہم کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.