Friday, 19 April 2024, 05:10:05 pm
حکومت ہرصوبے میں ہنرمندی کے فروغ کی کونسلیں قائم کرے گی،وزیرتعلیم
April 26, 2019

فائل فوٹو

تعلیم اور پیشہ وارنہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے تاجر برادری کو ملک میں صنعتوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے ہنرمندبنانے کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

پاکستان کے ایوان ہائے صنعت وتجارت کی فیڈریشن کے ارکان کے ساتھ کراچی میں ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اعلی ٹیکنالوجی کے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کیلئے صنعتوں کو تمام سہولتیں اور فنڈز فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت ہرصوبے میں ہنرمندی کے فروغ کی کونسلیں قائم کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ میری وزارت منصوبہ بندی وترقیاتی کمیشن کواکیس ارب روپے مالیت کے پیشہ وارانہ تربیت کے مختلف منصوبے پہلے ہی پیش کرچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترکی کی حکومت کے ساتھ شراکت داری کے تحت حکومت پیشہ وارانہ تربیت کے مختلف پروگرام شروع کرنے پربھی کام کررہی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.