Thursday, 28 March 2024, 06:21:44 pm
حکومت لوگوں کویوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن رمضان پیکج کے تحت ریلیف فراہم کریگی
April 26, 2019

حکومت لوگوں کو یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن رمضان پیکج کے تحت ریلیف فراہم کرے گی۔

تجارت اورصنعتوں کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرعبدالرزاق دائود نے یہ بات اسلام آباد میں رمضان پیکج کمیٹی کے اجلاس میں کہی جو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تشکیل دی ہے۔

مشیرنے کہاکہ حکومت رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لوگوں کی سہولت کے لئے یوٹیلٹی سٹورز رمضان پیکج کے تحت روزمرہ کی تمام اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پرفراہمی یقینی بنائیگی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے لئے اعلان کردہ فنڈز پہلے ہی یوٹیلٹی سٹورز کارپوزیشن کے بنک اکائونٹ میں منتقل کردیئے گئے ہیں تاکہ مطلوبہ اشیاء کی بروقت خریداری کی جاسکے۔

کمیٹی کے اجلاس میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کے معیاراورقیمتوں کابھی جائزہ لیاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.