Wednesday, 24 April 2024, 06:20:45 pm
مزید ملکوں کیساتھ آزادانہ تجارت کے مختلف معاہدوں پر بات چیت کرینگے،چینی صدر
April 26, 2019

بین الاقوامی تعاون کے لئے دوسرا تین روزہ ایک خطہ ایک شاہراہ فورم بیجنگ میں شروع ہوگیاہے۔

فورم کی افتتاحی تقریب سے اپنے کلیدی خطاب میں چین کے صدرXi Jinping نے کہاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ مشترکہ منصوبے میں پیشرفت سے عالمی اقتصادی شرح نمومیں اضافے کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اشتراک وتعاون کے اس بڑے منصوبے سے بین الاقوامی تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ کانیاپلیٹ فارم فراہم ہواہے اواقتصادی نظم ونسق میں بہتری اورترقی کے نئے طریقے متعارف کرانے اورتمام رکن ملکوں کے عوام کے معیارزندگی میں بہتری لانے کے نئے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

ژی جن پنگ نے کہاکہ چین مزید ملکوں کے ساتھ آزادانہ تجارت کے مختلف معاہدوں پر بات چیت اوردستخط کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ چین ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے تحت پائیدارترقی کے مراکزکے درمیان اتحادکے فروغ اورموسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کی عالمی کوششوں میں اضافے کے لئے بھی مختلف فریقوں کے ساتھ ملکرکام کرے گا۔

Xi Jinping نے کہاکہ چین بیرونی سرمایہ کاروں کوملک میں مزیدشعبوں میں منڈیوں تک رسائی کی اجازت دے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.