Friday, 19 April 2024, 03:55:32 am
ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ پاک چین دوستی کی علامت بنے گا، وزیر خارجہ
April 26, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ پاک چین دوستی کی علامت بنے گا۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ دونوں ملک نئے محاذوں پر کام کررہے ہیں اور یہ منصوبہ دوطرفہ دوستی کی علامت ہوگا۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ دیوارچین، چین کی کامیابیوں کی علامت ہے جس نے پاکستان اورچین کی سدابہاردوستی کی طرح تمام موسمیاتی تبدیلیوں کاسامناکیاہے۔

انہوں نے اپنے آٹوگراف کی تصویرکاتبادلہ کیا جس میں لکھاتھاکہ پاک چین دوستی زندہ باد، کیونکہ دونوں ہی ایک دوسرے کے آزمودہ دوست ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.