Friday, 29 March 2024, 10:48:38 am
شمالی اورجنوبی کوریاکےصدورجمعہ کوملاقات کریں گے
April 26, 2018

شمالی اور جنوبی کوریا کے صدور کل ملاقات کریں گے جس میں جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی ختم کرنے کے طریقوں پرغور کیا جائے گا۔

 شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن اور جنوبی کوریا کے صدر مو ن جے ان کے درمیان یہ ملاقات دونوں ملکوں میں ستر سالہ تلخ مخاصمت کے دور میں سفارتکاری کا نادر موقع ہے۔

 ان تاریخی مذاکرات میں شمالی کوریا کی حالیہ تجاویز پر غور کیا جائے گا جس کے تحت وہ اپنا ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام ترک کرنے پرآمادہ ہوسکتاہے۔

 شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں معاہدہ طے کرنا مشکل ہوگا کیونکہ دونوں فریقوں کے درمیان آخری ملاقات کے بعد سے اب تک شمالی کوریا جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی میں بڑی ترقی کرچکا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.