Thursday, 18 April 2024, 08:49:59 am
پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی میزائل حملے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،دفتر خارجہ
April 26, 2018

   بھارتی فوج نے آج کنٹرول لائن کے سیکٹر پدھارمیں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں      دو شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ  بھارتی فورسزنے Bramlaگائوں کو بھاری خود کار ہتھیاروں ،مارٹر گولوں اور ٹینک شکن گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ترجمان نے بھارت پر 2003کے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری پر زور دیا تاکہ     قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں بھارتی فوج نے جنگ بندی کی ایک ہزار خلاف ورزیاں کیں جبکہ گزشتہ سال انہوں نے جنگ بندی معاہدے کی ایک ہزار نوسوستربار خلاف ورزی کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ پاکستان کو بھارت کے میزائل پروگرام کی سرگرمیوں سے  کوئی خوف نہیں لیکن عالمی برداری کو اس کے جارحانہ عزائم کا نوٹس لیناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارتی مذموم عزائم کا بھرپور جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم اوران کے دیگر حکام کی طرف سے دوسرے ممالک میں جاکر  پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ باوقار انداز اختیار کیا اور صرف ضروری جوابی اقدامات کئے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری رہنمائوں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں اور کٹھوعہ میں ایک کمسن مسلمان بچی کی بے حرمتی اور قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء ، خواتین رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتارکیاجارہا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں ہمارے قومی مفاد میں ہیں اور ہم کسی کے احکامات پرایسی کارروائیاں نہیں کرتے۔ڈاکٹر فیصل نے پھر کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی ، سیاسی اور تاریخی تعلقات ہیں ۔افغانستان کے بارے میں ترجمان نے کہاکہ اس تنازعے کاکوئی فوجی حل نہیں ہے اور افغانوں کی  سرکردگی میں سیاسی بات چیت سے اس کاتصفیہ پیش رفت کا ذریعہ ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.