Saturday, 20 April 2024, 07:18:02 pm
پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے،آرمی چیف
April 25, 2018

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے کیونکہ اس سے سارے خطے کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے یہ بات روس کے دورے کے دوسرے روز  بدھ کے روز ماسکو میں روس کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلری وسلیوچ جیراسیموف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی، استحکام اور دوطرفہ سیکورٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل جیرا سیموف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ روس افغانستان میں مفاہمت اور امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.