Thursday, 25 April 2024, 07:07:44 pm
ملک کی شرح نمو13 سال کی بلند ترین سطح 5.8 فیصد رہی،احسن اقبال
April 27, 2018

 منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلند شرح نمو اور بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام کے مقاصد کے حصول کیلئے معیشت کی بحالی کے ایک جامع پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کی بدولت گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان نے شاندار اقتصادی ترقی کی ہے ۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کی شام اسلام آباد میں اقتصادی سروے 2017-18ء کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے کہاکہ گزشتہ کئی سال میں اعلی تعلیم کے فروغ، افراط زر کی کم شرح، فعال مالیاتی پالیسی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق سرمایہ کاری سمیت ترقی پرمبنی اقدامات سے معیشت نے مسلسل ترقی کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے موجودہ مالی سال کے دوران پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد کی شرح نمو حاصل کی جو زراعت ، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے تناظر میں گزشتہ 13 سال کے  دوران سب سے زیادہ شرح ہے ۔

گزشتہ پانچ سال کے دوران حکومت کی کارکردگی کے مجموعی جائزے کی تفصیل دیتے ہوئے منصوبہ بندی کے وزیر نے کہاکہ حکومت نے بجلی کی کمی ، اقتصادی بحران اور دہشت گردی کے مسائل پر کامیابی سے قابو پالیا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران قومی گرڈ میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جس سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملی۔

انہوں نے کہاکہ 2025 تک پندرہ ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پیدا کرنے کیلئے مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ایک ہزار سات سوپچاس کلومیٹر طویل موٹر ویز نے پاکستان کو جنوبی ایشیاء میں  سب سے بڑے بنیادی ڈھانچے والی معیشت بنادیا ہے ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.