Friday, 19 April 2024, 11:30:21 am
حکومت ملک بھرمیں براڈبینڈکی سہولت فراہم کرنےکےلئےپرعزم ہے:وزیراعظم
April 26, 2018

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

 وہ جمعرات کو اسلام آباد میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ایک تقریب میں اظہارخیال کررہے تھے جس کا اہتمام ملک بھر کی ان لڑکیوں کے اعزاز میں کیاگیا تھا جنہوں نے ڈیجی سکل  پروگرام کے تحت کمپیوٹر کوڈنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔

 وزیر اعظم نےاس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس پروگرام سے وابستہ طلبا خصوصاً لڑکیاں مفید روزگار حاصل کرسکیں گی۔

شاہد خاقان عباسی نے پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کی خواہش ظاہر کی تاکہ دور دراز علاقوں میں روزگار کےمواقع پیدا کئے جاسکیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی پروگرام صوبوں کے لئے ایک مثال ثابت ہوگا اور وہ بھی اپنے طور پر یہ پروگرام شروع کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.