Saturday, 20 April 2024, 07:03:23 am
بھارتی فوج اپنی حکومت کی ایماپرکشمیری صحافیوں کواکثرنشانہ بناتی ہے:رپورٹرزودآؤٹ بارڈرز
April 26, 2018

 دنیابھرمیں صحافت کی آزادی کادفاع کرنےوالی عالمی تنظیم نےکہاہےکہ بھارتی فوج اپنی حکومت کی ایما پر کشمیری صحافیوں کو اکثر نشانہ بناتی ہے۔

 رپورٹرز  ود آؤٹ بارڈرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو در پیش مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکی صحافیوں کو علاقے میں جانے سے روک دیا گیا ہے اور وہاں اکثر انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی جاتی ہے۔

تنظیم نے کہا ہے کہ نریندرا مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد سے ہندو بنیاد پرست صحافیوں کو انتہائی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

 نام نہادجمہوریت کی درجہ بندی میں آزادی صحافت کے حوالے سے بھارت کا انڈکس مزید کم ہوکر 180 ملکوں کی درجہ بندی میں 138 نمبر پر آگیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.