Friday, 26 April 2024, 01:45:10 am
ای سی سی کی ایک ارب 73 کروڑ 30لاکھ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری
April 27, 2018

 کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر روزمرہ استعمال کی 19اشیاء پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت ایک ارب 73 کروڑ 30لاکھ روپے کی منظوری دی ہے ۔

کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روزاسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا۔

اس پیکج میں آٹا، چینی، خوردنی تیل اور گھی، چنے،بیسن، کھجوریں، چاول، مشروبات، دودھ اور چائے شامل ہیں۔

وزیراعظم نے رمضان پیکج کے تحت روزمرہ استعمال کی اشیاء مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ای سی سی نے پاسکو کو سمندری راستے سے 155 ڈالر فی ٹن کے ریبیٹ پر 5لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے کی بھی اجازت دی۔

اجلاس نے چھ سو ساٹھ کلوواٹ مٹیاری، لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی آخری تاریخ میں اس سال دسمبر تک توسیع کی منظوری دی۔

اس ترسیلی لائن کے منصوبے کو تھر اور کراچی میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں اور کراچی میں 11سو میگاواٹ کے، کے۔ٹومنصوبے کی تکمیل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی نے توانائی ڈویژن کی ایک تجویز منظور کی جس کے تحت کمرشل بینکوں سے 100 ارب روپے لئے جائینگے جس کا انتظام پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کرے گی۔ اجلاس میں سال 2017-18ء کیلئے تمباکو پر عائد ٹیکس پر نظرثانی کی بھی منظوری دی گئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.