Saturday, 20 April 2024, 06:27:07 pm
ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ انتہائی اہم ہے:انتونیوگوتریز
April 26, 2018

File Photo

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ انتہائی اہم ہے اور اسے برقرار رہناچاہیے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن Dujarric نے ایک بیان میں کہاکہ سیکرٹری جنرل کا خیال ہے کہ ایٹمی عدم پھیلائو کے تحفظ کیلئے اس اہم ہدف کاحصول انتہائی ضروری ہے جسے ہماری عالمی سلامتی میں سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے۔اس سے پہلے انتونیوگوتریز نے ایران کے وزیرخارجہ محمدجوادظریف سے ملاقات کی اور پابندیوں میں نرمی کے بدلے میں ایران کے ایٹمی پروگرام پرتبادلہ خیال کیا۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز جرمنی میں سوئٹزرلینڈکے سفیر Christine Schraner Burgener کو جمعرات کے روز میانمار میں اپنا خصوصی ایلچی مقرر کریں گے۔اس سے قبل دسمبرمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گوتریزکو صوبہ رکھائن میں اس کی فوجی مہم ختم کرنے کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کاکہاتھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.