Saturday, 20 April 2024, 05:37:16 pm
ملازمین کے حقیقی مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ڈی جی ریڈیو
March 26, 2021

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل عنبرین جان نے کہا ہے کہ پی بی سی کے ملازمین کے حقیقی مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز کوئٹہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم بلوچستان ارشد مجید سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات کے دوران ریڈیوپاکستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ کوئٹہ میں جلد نیا ڈیجیٹل ٹرانسمیٹر نصب کیاجائے گا تاکہ مقامی آبادی کو معلومات ، تعلیم اور تفریح پرمبنی بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔ملاقات کے دوران گوادر میں پی بی سی کی نئی عمارت کی تعمیر سے متعلق امور پر غور کیاگیا۔بعد میں ڈائریکٹر جنرل پی بی سی عنبرین جان نے محکمہ پبلک ورکس اور QESCO کے دفاتر کا بھی دورہ کیا جہاں پی بی سی سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.