Friday, 19 April 2024, 04:12:44 pm
سندھ حکومت کالیبارٹریوں میں ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے ضروری آلات خریدنے کافیصلہ
March 26, 2020

سندھ حکومت نے صوبے میں لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے ضروری آلات اورمشینری خریدنے کافیصلہ کیاہے۔یہ فیصلہ کراچی میں وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ کی زیرصدارت کوروناوائرس کے بارے میں ٹاسک فورس کے ایک اجلاس میں کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے دوسونوے وینٹی لیٹرز، تیس لاکھ ذاتی حفاظتی آلات، سوریپڈکٹ، اینٹی جن ٹیسٹ مشین، ایک لاکھ ٹیسٹنگ کٹ،پچاس آرٹی لیمپ ٹیسٹنگ مشینیں، دس ہزارآرٹی لیمپ کٹس اور انتیس پورٹ ایبل ایکسرے مشینیں خریدنے کی منظوری دی۔اجلاس کو بتایاگیا کہ صوبے میں اب تک کوروناوائرس کے تین ہزارسات سواٹھارہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں تین ہزارتین سوچارکے نتائج منفی اورچارسوتیرہ کے مثبت آئے ہیں جبکہ چارسوپچاسی کے نتائج ابھی آناباقی ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.