Thursday, 09 April 2020, 05:53:37 am

مزید خبریں

 
پاکستان کا سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی میزبانی کیلئے اپنی پیشکش کا اعادہ
March 26, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی میزبانی کیلئے پاکستان کی پیشکش کا اعادہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے خطرے کے تناظر میں رکن ممالک کے درمیان تعاون بڑھایا جائے۔وہ جمعرات کے روز بھوٹان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر Tandi Dorji سے ٹیلیفون پر بات چیت کر رہے تھے۔شاہ محمود قریشی نے صحت کے موجودہ عالمی بحران کے حوالے سے ایک ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کرنے کی تجویز دی۔انہوں نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا جس کا مقصد انہیں وسائل کو زندگی بچانے کے لئے استعمال کرنے کے قابل بنانا ہے۔وزیر خارجہ Dorji نے تجویز کا خیرمقدم کیا اور بھوٹان کی جانب سے اس میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کیا۔ڈاکٹرTANDI DORJI نے پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمگیر وباء کی وجہ سے ترقی پذیر ملک کو درپیش بڑے اقتصادی چیلنجز کی بدولت اس امر پر غور کرنے کی اشد ضرورت تھی۔دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور معاملے پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔