Thursday, 25 April 2024, 12:50:18 pm
وزیرخارجہ کاکوروناوائرس کی وبا سےنمٹنےکےلئےعلاقائی سطح پر مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پرزور
March 26, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوروناوائرس کی وبا سے موثر طور پر نمٹنے کےلئے علاقائی سطح پر مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا ہے۔

 بھوٹان کے ہم منصب ڈاکٹر Tandi Dorji کے ساتھ آج ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی ممالک کے درمیان اس مسئلے پر جامع مشاورت کےلئے سارک وزرائے صحت کی ویڈیو کانفرنس منعقد کرانا چاہتا ہے۔

بھوٹان کےوزیرخارجہ نے سارک کے وزرائے صحت کی ویڈیو کانفرنس کرانے کی پاکستان کی تجویز کی حمایت کی، انہوں نے ترقی پذیر ملکوں کے قرضوں کی ادائیگی پر نظرثانی کےلئے بھی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.