Thursday, 09 April 2020, 06:42:59 am

مزید خبریں

 
کورونا واہرس کے خطرے سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں،اسد عمر
March 26, 2020

منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا واہرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے قومی حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بارے میں میڈیا بریفنگ دے رہے تھے۔ مذہبی امور کے وزیر نور الحق قادری، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا اور چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے اور آٹے کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ملک میں ضروری طبی سامان کی فراہمی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریض 1102 ہیںاور ان میں 102 کیسز گزشتہ 24 گھنٹے میں رپورٹ ہوئے ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی انتہائی نگہداشت یونٹس میں 19 ہزار چھ سو ستر بستروں کی سہولت یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے قیام کے لئے تھری، فور اور فائیو سٹار ہوٹلز میں بکنگ کرائی گئی ہے۔مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری نے کہا کہ علماء نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی کوششوں میں اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔