Thursday, 25 April 2024, 08:08:20 pm
کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس جاری
March 26, 2020

کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج وزیراعظم کی زیرصدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔ یہ بات اسلام آباد میں صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے ایک نیوز بریفنگ میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہاہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ پارلیمانی رہنمائوں کی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جوکوروناوائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پرنظررکھے گی۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کے بارے میںانہوں نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 1022افرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں اسلام آباد میں 20، پنجاب میں 310، سندھ میں 413، خیبرپختونخوا میں 80، بلوچستان میں 117، آزادجموںکشمیر میں ایک اور گلگت بلتستان میں 81 افراد شامل ہیں۔ڈاکٹرظفرمرزا نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے آٹھ مریض جاںبحق ، 21 صحت یاب ہوئے ہیںجبکہ پانچ کی حالت نازک ہے۔انہوں نے کہاکہ چین سے پانچ لاکھ این فائیوماسک موصول ہوئے ہیں جبکہ ذاتی تحفظ کے آلات اگلے دوروزمیں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.