Saturday, 20 April 2024, 08:42:35 am
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد طریقہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے
March 26, 2020

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور دوسرے لوگوں کو اس وباء سے بچانے کا واحد طریقہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔

صحت کے ماہرین کے مطابق سماجی فاصلے، خصوصاً عوامی مقامات پر کسی چیز کو چھونے کے بعد اچھے طریقے سے ہاتھ دھونا، چھینک یا کھانسی کرتے وقت منہ کو ڈھانپنا اور ماسک کا استعمال احتیاطی تدابیر ہیں جن پر وائرس کے خلاف جنگ کے دوران عملدرآمد یقینی بنانا چاہئے۔ہجوم سے گریز کرنا، بیمار افراد سے رابطہ ، ہاتھ ملانااور گلے ملنابند کر دینا اس وباء سے انسانیت کو بچانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔صحت کے ماہرین نے عوام کو غیرضروری سفراوراجتماعات میں جانے سے اجتناب برتنے، جن علاقوں میں یہ وائرس ہے وہاں لائٹس جلانے یابجھانے کے لئے پن کااستعمال کرنے، وائرس سے متاثرہ مریض کابستراستعمال نہ کرنے اوردستانے پہننے کی تجویزدی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.