Thursday, 28 March 2024, 09:11:33 pm
فوری عوامی خدمت سے متعلق نظام کا قیام وزیراعظم کا حقیقی مقصد ہے:ڈاکٹرفردوس
March 26, 2020

    اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاہے کہ فوری عوامی خدمت سے متعلق ایک نظام کا قیام وزیراعظم عمران خان کا حقیقی مقصد ہے۔

 انہوں نے آج متعدد ٹویٹ میں کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر چالیس سہولیات کی فراہمی عوام دوست حکومت کا ثبوت ہے۔

خصوصی معاون نےکہا کہ اس ایپ سے لوگوں  کے مسائل ان کے گھرو ں میں حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بار بار سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے اوروہ اپنی ضرورت آن لائن رابطے سے پوری کرسکیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کوروناکےچیلنج سے نمٹنے کےلئے پوری قوم کومتحد ہونا پڑے گا اور ہر شہری کو ذمہ دار انہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ایپ کے ذریعے دوائیوں کی کسی بھی دکان پر چہرے کے ماسک کی قلت یا ان کے مہنگے داموں فروخت کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔

 یہ ایپ متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی روابط اور ہم آہنگی کے فروغ میں بھی معاون ہوگی۔

 خصوصی معاون نے کہا کہ اس ایپ میں ای پولیسنگ،ہنگامی خدمات، ڈومی سائل، قومی شناختی کارڈ، اراضی کے ملکیتی ریکارڈ،اسلحہ لائسنسوں،گاڑیوں کی  رجسٹریشن ،ٹوکن ٹیکسوں کی ادائیگی اور دوسری مختلف سہولیات شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.