Thursday, 09 April 2020, 06:04:22 am

مزید خبریں

 
غیرمراعات یافتہ طبقوں کاتحفظ حکومتی ذمہ داری اوراولین ترجیح ہے،وزیراعظم
March 26, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیر مراعات یافتہ طبقوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔

وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں پناہ گاہوں کے بارے میں فوکل پرسن نسیم الرحمان سے گفتگو کررہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں نادار افراد کی مدد پر اپنی زیادہ توجہ مرکوز کریگی۔عمران خان نے پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو خوراک اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر مکمل توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے پناہ گاہوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے نیک کام میں مخیر حضرات کو حصہ بنانے پر بھی زور دیا۔