Thursday, 02 April 2020, 11:05:13 am
او آئی سی کا رکن ممالک کے سائنسدانوں پر کورونا وائرس کیخلاف ویکسین کی تیاری میں ہاتھ بٹانے پر زور
March 26, 2020

اسلامی تعاون تنظیم نے رکن ملکوں اور ان کے سائنسدانوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری میں ہاتھ بٹائیں۔آج او آئی سی کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثمین نے کہا کہ ہماری تنظیم اس وباء کے خاتمے کی کوششوں میں رکن ملکوں کی معاونت کرے گی۔ڈاکٹر العثمین نے اس عالمی وباء کے خلاف رکن ملکوں کی امداد پر اسلامی ترقیاتی بینک کی کوششوں کو سراہا۔