Friday, 29 March 2024, 08:08:29 pm
امریکہ کابھارتی حکومت پرتمام کشمیری سیاسی رہنماوں کو رہاکرنے پرزور
March 26, 2020

امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تمام کشمیری سیاسی رہنماوں کو بھی رہا  کرے۔

 ان خیالات کاا ظہار جنوبی اور وسطی ایشیا کے بارے میں امریکی قائم مقام نائب وزیرخارجہ Alice Wells نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کی رہائی کےایک روز بعد کیا جنہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیا تھا۔

قائم مقام نائب وزیرخارجہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز کو بھی مکمل طور پر بحال کرے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.