Thursday, 28 March 2024, 06:05:02 pm
اقوام متحدہ کا عالمی انسانی فلاحی منصوبے کا آغاز،مقصد غریب ملکوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے وسائل فراہم کرنا
March 26, 2020

اقوام متحدہ نے دوارب ڈالرمالیت کے عالمی انسانی فلاحی منصوبے کا آغاز کیاہے جس کامقصد دنیا کے غریب ترین ملکوں میں کوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے وسائل فراہم کرناہے۔

منصوبے پراقوام متحدہ کے اداروں کے ذریعے بین الاقوامی ،غیرسرکاری تنظیموں کی مدد سے عملدرآمدکیاجائے گا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ اگر غریب ملکوں کی مدد نہ کی گئی توکوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ غریب ملکوں کی مدد کرنے کاوقت ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ تنازعات، غربت اورصحت کی سہولتوں سے محروم ملک نمایاں عالمی امداد کے بغیرکوروناوائرس سے نہیں نمٹ سکتے۔چین سے شروع ہونے والاوائرس تیزی سے یورپ میں پھیلاجو اب افریقہ ،ایشیاء اورلاطینی امریکہ کے ملکوں میں سرایت کررہاہے اوران ممالک کو پہلے ہی تنازعات،قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کے باعث انسانی بحران کاسامناہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.