Thursday, 09 April 2020, 06:17:39 am

مزید خبریں

 
ای سی سی کی مختلف منصوبو ں کے لئے اربوں روپے مالیت کےفنڈزکی منظوری
March 26, 2020

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا وائرس کی روک تھام، شہری ترقیاتی منصوبوں، فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی ہنگامی بحالی کے منصوبے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کے لئے اربوں روپے مالیت کے فنڈ کی منظوری دی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت آج اسلام آباد میں ہوا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شہری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 27 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ سمیت فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی ہنگامی بحالی کے منصوبے کیلئے آٹھ کروڑ چالیس لاکھ سے زائد رقم،پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے اور کورونا وائرس کی ہنگامی بنیادوں پر روک تھام کی غرض سے قدرتی سانحات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے لئے پانچ ارب روپے کی منظوری دی۔قدرتی سانحات سے نمٹنے کے قومی ادارے کیلئے منظور کردہ تکنیکی ضمنی گرانٹ لاجسٹک امداد بڑھانے اور وائرس سے بچاؤ کیلئے فیس ماسکس اور سانس لینے والے آلات سمیت مختلف اقسام کے حفاظتی سازو سامان کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔