Thursday, 09 April 2020, 04:42:52 am

مزید خبریں

 
آزاد جموں و کشمیر،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے4نئے مشتبہ کیس
March 26, 2020

آزاد جموںو کشمیر میںگزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے چار نئے مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں۔ ان افراد کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلا م آبادبھجوا دئیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق اس وائرس کے مشتبہ تراسی افراد کے نمونے آزاد کشمیر سے قومی ادارہ صحت بھجوائے گئے جن میں سے انسٹھ کی رپورٹس موصول ہو گئی ہیں۔ ان انسٹھ افراد میں سے دو کی رپورٹ مثبت آئیں جبکہ باقی ا فراد کی رپورٹس منفی آئیں ۔متاثرہ افراد کا میر پور میں صحت کے ایک مرکز میں علاج کیا جا رہا ہے۔