Saturday, 20 April 2024, 09:29:52 am
عالمی بینک اورعالمی مالیاتی فنڈ کا اپنے قرض دہندہ ملکوں پر قرض کی ادائیگیاں معطل کرنے پر زور
March 26, 2020

عالمی بینک اورعالمی مالیاتی فنڈ نے اپنے قرض دہندہ ملکوں پرزوردیاہے کہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ممالک کے قرض کی ادائیگیاں معطل کردیں تاکہ کوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے میں اُن کی مدد کی جاسکے۔

قرض دہندہ ممالک کی طرف سے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کی مشترکہ تجویز تسلیم کرنے کی صورت میں پاکستان کوبھی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن ممالک کاحصہ ہونے کے ناطے کچھ فائدہ ہوگا۔عالمی بینک گروپ اورآئی ایم ایف نے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کوروناوائرس کے پھیلائو کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ممالک پرسنگین معاشی اورسماجی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جوکہ دنیاکی آبادی کاایک چوتھائی ہیں اوردنیاکی آبادی کادوتہائی حصہ انتہائی غربت میں زندگی بسرکررہاہے۔بیان میں کہاگیاہے کہ توقع ہے کہ ڈویلپمنٹ کمیٹی اگلے ماہ کی سولہ اورسترہ تاریخ کوہونے والے موسم بہارکے اجلاسوں کے دوران اس تجویز کی توثیق کرے گی۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.