Sunday, 18 August 2019, 11:32:54 am
سپریم کورٹ نے العزیزیہ کیس میں نوازشریف کو طبی بنیادوں پر 6ہفتے کیلئے ضمانت دیدی
March 26, 2019

 سپریم کورٹ نے العزیزیہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبی بنیادوں پر چھ ہفتے کےلئے ضمانت دے دی ہے۔

 چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے آج نوازشریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

 فیصلے کے مطابق نوازشریف ملک کے اندر ہی علاج کراسکتے ہیں تاہم ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔