Friday, 29 March 2024, 12:23:11 pm
پیپلزپارٹی کا ٹرین مارچ بدعنوانی کے تحفظ کےلئے ہے:وزیراطلاعات
March 26, 2019

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹرین مارچ بدعنوانی کے تحفظ کےلئے ہے۔

 انہوں نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ یہ مارچ بدعنوانی کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کےلئے شروع کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج کراچی سے لاڑکانہ تک ٹرین مارچ کا آغاز کیا۔

 پارٹی کےترجمان کے مطابق رات نوابشاہ میں قیام کے بعد مارچ کل دوبارہ لاڑکانہ کی جانب روانہ ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.