Thursday, 28 March 2024, 08:33:03 pm
پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے:وزیراعظم
March 26, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان، یورپی یونین اور اس کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔وہ خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے بارے میں یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ فیڈریکا موگیرینی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔۔وزیراعظم نے تعلقات میں مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور یورپی یونین کو پاکستان کا بڑا تجارتی اور سرمایہ کار شراکت دار قرار دیا۔انہوں نے GSP پلس کے آغاز سے پاکستان یورپی یونین دوطرفہ تجارت میں اضافے کو سراہا۔وزیرا عظم نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو افغانستان کے مصالحتی عمل میں پاکستان کے مثبت کردار اور بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی سمیت موجودہ علاقائی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیاجائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.