Tuesday, 23 April 2024, 02:08:14 pm
وزیرخارجہ کا کشمیری عوام کی حالت زارہرفورم پراجاگرکرنےکےپاکستان کےعزم کااعادہ
March 26, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مظلوم کشمیری عوام کی حالت زار ہر فورم پر اجاگر کرنے کےحوالے سے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا ہے۔

 وہ آج اسلام آبادمیں یورپی پارلیمنٹ کےر کن واجد خان اور پاک یورپی یونین فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین پرویز Lohsar سے گفتگو کررہے تھے۔

 وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت نے پلوامہ واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ دراز کردیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے اور برطانوی پارلیمنٹ گروپ کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر رپورٹس نے عالمی ضمیر کو جھنجوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان رپورٹوں نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔

وزیرخارجہ نے یورپی پارلیمنٹ میں نہتے اور بے گناہ کشمیری عوام کی حالت زار اجاگر کرنے پر یورپی رکن پارلیمنٹ واجد خان کا شکریہ ادا کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.