Thursday, 28 March 2024, 06:35:03 pm
وزیراعظم کا نصب العین پاکستان کو سیاحوں کےلئے جنت بنانا ہے:فواد
March 26, 2019

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کے بعض علاقوں کا دورہ کرنے کے حوالے سے غیرملکیوں کےلئے این او سی کی شرط ختم کردی ہے۔

آج (منگل) ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک میں سیاحت کے فروغ کےلئے ایک اور بڑا قدم ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا نصب العین پاکستان کو سیاحوں کےلئے جنت بنانا ہے۔

وزارت داخلہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک چین سرحد، کنٹرول لائن کے ساتھ Wakhan راہداری ، آزاد کشمیر کے علاقے اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ سیاچن کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

واضح سائن بورڈز کے ساتھ ممنوعہ علاقوں کے علاوہ کھلی چھاونیوں میں غیرملکیوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہوگی ،سرحدی گزر گاہیں بھی کھلی رہیں گی اور کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.