Thursday, 20 June 2019, 10:20:28 pm
وزیر توانائی کا گردشی قرضوں میں کمی کا عزم
March 26, 2019

پاورڈویژن کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ موجودہ گردشی قرضے کو رواں سال کے آخر تک چھ سو تین ارب سے کم کرکے دوسو پچیس ارب تک لایا جائیگا۔انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کوششوں سے گزشتہ تین ماہ کے دوران بجلی کے شعبے کے محصولات میں چالیس ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔وزیربجلی نے کہا کہ اندرون سندھ، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں انسداد بجلی چوری کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔