Monday, 22 April 2019, 12:07:31 pm
وزیر خارجہ کا کیوبا کیساتھ تعاون کو توسیع دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار
March 26, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی کیوبا کے ساتھ صحت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

کیوبا کے سفیر GABRIEL TIEL CAPOTE سے جنہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی اور اقتصادی ترقی تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کیوبا کے سفیر نے شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ کیوبا کی حکومت پاکستان کے صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے تمام اقدامات کرے گی۔