Monday, 22 April 2019, 11:09:05 am
لورا لائی،ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6دہشت گرد ہلاک
March 26, 2019

فائل فوٹو۔

 سکیورٹی فورسز کی طرف سے آج لورالائی میں ایک کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو خودکش حملہ آور اور بلوچستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حالیہ سرگرمیوں کا منصوبہ سازشامل ہے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جب علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی اور سیکورٹی فورسز کی نقل وحرکت روکنے کیلئے دستی بموں کا استعمال کیا اور بھاگنے کی کوشش کی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز نے چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ان کے قبضے سے ہتھیاروں کا ذخیرہ ، خودکش جیکٹیں اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد پکڑا گیا۔کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

ادھر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں ایک اور کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔